OATH TAKING CEREMONY AT ADYALA PRESS CLUB BY MUHAMMAD BASHIR RAJA

0

ڈیالہ  (نا مہ نگار  )قلم کی طاقت صحافی کی پہچان ہے ،معاشرے کے نا سوروں کو قلم کی نوک سے بے نقاب کیا جا سکتا ہے ،بے باک اور نڈر صحافت کا معاشرے میں مقام ہے ،صحافتی ذمہ داریوں سے عہدہ بر اہو نے کیلئے مصائب سے گزرنا پڑتا ہے ،ان خیالات کا اظہار با نی پر یس کلب اڈیالہ راجہ عابد پرویز نے نو منتخب با ڈی سے حلف لیتے وقت کیا انھوں نے کہا نڈر اور بے باک صحافی کو معاشرہ عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور معاشرے میں وہی صحافی کا میاب ہے جو عوام کے مسائل کو اجاگر کر ے اور ان کو ایوان بالا کے ایوانوں تک پہنچائیے ،راجہ عابد پرویز نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے  ناسوروں کو ختم کر نے کیلئے صحافی کی قلم تلوار کا کام کر تی ہے ،صحافی معاشرے کی اصلا ع و احوال اور تحزیبی امکانات کے سد باب میں بنیادی کر دار ادا کرتا  ہے ،انھوں نے پر یس کلب کے صحافیوں پر زور دیا کہ صحافتی سر گر میوں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی صلا حیتوں کے بل بو تے پر معاشرے میں اپنا مقام پید ا کریں ،حلف بر داری کی تقریب کے موقع پر سابق صدر پر یس کلب اڈیالہ محمد بشیر راجہ ،راجہ ساجد پرویز ،جنر ل سیکرٹری حنیف خان ،راجہ ظہور اور دیگر سابقہ عہددارن اور ممبران بھی مو جود تھے ،جبکہ مسلم سٹوڈنٹ فیڈیشن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ فیضان علی بھی مو جود تھے ،تقریب کا با قاعدہ آغاز تلا وت قرآن پا ک سے ہوا جبکہ اختتامی کلمات صدر پر یس کلب اڈیالہ ملک نعیم اختر نے ادا کیے ۔

LEAVE A REPLY