چنیوٹ (کلچر رپوٹر) : چنیوٹ میں چینی زبان کا پہلا کورس مکمل

0
چنیوٹ(  کلچرل رپوٹر) چائنیز لینگوئج کلاس Tevta چنیوٹ کا پہلا بیج مکمل، پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں چینی مہمان خاتون مسچانگ نے شرکت کی..
چینی مہمان خاتوں طلبہ کے ساتھ گھل مل گئیں اور پاکستانی عوام کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا طلبہ کی طرف سے معزز مہمان کا بھر پور خیر مقدم کیا گیا اور تحائف پیش کئے گئے ..معزز مہمان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں پاکستانی عوام کے پر خلوص جزبے ناقابل فراموش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی لوگ محبت سے سرشار اور مخلص لوگ ہیں پاک چین دوستی جیسی کوئی اور مثال دنیا میں نہیں ملتی چینی عوام پاکسانیوں کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
آخر میں انہوں نے چینی زبان سیکھنے والے پاکستانی طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا  اورچینی زبان کی اہمیت و خصوصیات کو اجاگر کیا. اور چنیوٹ میں چینی زبان کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل کروانے پر چائنیز ٹیوٹر وقار عابد کو مبارک باد پیش کی.

LEAVE A REPLY