راولپنڈی آرٹ کو نسل مین تن سازی کے مقابلے میں راجہ عدنان خان نے مسٹر پنڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0
راولپنڈی آرٹ کو نسل مین تن سازی کے مقابلے میں راجہ عدنان خان نے مسٹر پنڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

راولپنڈی(نامہ نگار ) راولپنڈی آرٹ کو نسل مین تن سازی کے مقابلے میں راجہ عدنان خان نے مسٹر پنڈی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ با ڈی بلڈنگ کا جنون پاکستانیوں میں بڑی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار راوپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تن سازی کے مقابلے میں مسٹر پنڈی کا ٹاٹیل جیتنے والے راجہ عدنان خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں کہا کہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے ہونے چاہیے ۔ اس میں ہر عمر کے لوگوں کو حصہ لینا چاہیے اس سے صحت تندرستی کے ساتھ انسان چست رہتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تن سازی کے لیے ورزش اور کھانے مین پروٹین ،مچھلی ،انڈے ،چکن ، گوشت ، اور شوگر کا خاص خیال رکھنا پڑھتا ہے ، جو ہم تازہ پھل ،کھجور ،کیلے و غیرہ کھا کر پورہ کر لیتے ہیں ۔ اور میں انشااللہ اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرو ں گا ، انہوں نے کہا کہ کے نوجوان لڑکوں کو اس میدان میں آگے آنا چاہیے بڑی تیزی سے لوگ تن سازی باڈی بلڈنگ کی طرف آرے ہیں اب تو لڑکیوں نے بھی باڈی بلڈنگ شروع کر دی ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں سپشل لڑکیوں کے جم بھی موجود ہیں ،جس میں اپنے اپکو فیٹ اور صحت مند رکھنے کے لیے ورزش کی جاتی ہے ، انہوں نے کہا میں مزدو ری کر کے جم کی فیس اور اپنی خوراک اور مقابلوں میں شامل ہوتا ہوں جس میں مجھے گھر والوں کی پوری سپورٹ حاصل ہے ، بڑھا بھائی شادی شدہ ہے اس کے پانچ بچے ہیں ہیں وہ مستری ہے اور میں مزدوری کرتا ہوں ،میرے والد بھی محنت مزدوری کرتے ہیں ،ان کا مکمل میرے ساتھ ساتھ جاتے ہیں میرے کزن فیملی مقابلوں میں میرے ساتھ جاتے ہیں میری ہمت حوصلہ بڑھاتے ہیں اور والدہ مرحومہ کی دعائیں میرے ساتھ ہوتی ہیں مجھے کبھی کسی میدان میں اللہ تعالی نا امید نہیں ہونے دیا جب امیں اپنوں کو خوش دیکھتا ں ہوں میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اور میرے اندر آگے بڑھنے کا جنون اور بڑھ جاتا ہے ، راجہ اختر ، راجہ نعمان ، محمد ندیم بھائی ، محمد جمیل ،رفیق بھائی ، عبدالغفار بھائی ، راجہ شفقت ، راجہ رفاقت ، محمد عمران خان ، ابراہیم، حسن علی ، محمد حسنین بہت سے نام ہیں ایک فہرست ہے ابھی میری دبئی کی فلیٹ ہے شام کو تیاری کرنی ہے واپسی پر تفصیل سے انٹرویوں دوں گا جو کچھ سیکھا اور سیکھنے کے مراحل میں ہوں اپنے چاہنے والوں کو اپنی زندگی کے سفر کے بارے بتاوں گا ۔جاب کے سلسے میںجا رہا ہوں سب سے اپیل ہے دعا کوئی اچھا سا کام مل جائے ، اور میری گورنمنٹ آف پاکستان اپیل ہے کہ باڈی بلڈنگ کے شبہ کو بھی حقومتی سطح پر بہتر اقدامات کرنے چاہیے نوجوان کو مصروف اور تندرست رکھنے کے لیے تن سازی کے مقابلے اور جم بنانے چاہیے ، ۔

LEAVE A REPLY