آئی سی سی آئی الیکشن فاؤنڈر گروپ نے امیدوار نامزد کردئیے

0
آئی سی سی آئی الیکشن فاؤنڈر گروپ نے امیدوار نامزد کردئیے
آئی سی سی آئی الیکشن فاؤنڈر گروپ نے امیدوار نامزد کردئیے

آئی سی سی آئی الیکشن فاؤنڈر گروپ نے امیدوار نامزد کردئیے
تاجربرادری فاؤنڈر گروپ کو کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب کرائے گی:عمیر جاوید
اسلام آباد (  . )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی )کے سالانہ الیکشن کے لیےفاونڈر گروپ نےاپنے امیدوار نامزد کردیے اور کاغذات ِنامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیئے
اس موقع پر چیمبر کے سینئر اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی فہرست کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے احسن بختاوری، محبوب خان ،بابو محمد علیم، سیف الرحمان خان ،عبدالرحمٰن صدیقی ،اور اسلم کھوکھر فاؤنڈر گروپ کے امیدواران ہوں گے جبکہ سعید بھٹی اورفہیم خان کورنگ امیدوار ہوں گے کارپوریٹ کلاس کے لئے محمد کاشف جاوید، عبدالرحمن خان، فہد وحید شیخ،نعیم پراچہ ،کریم عزیز ملک ،عثمان خالد ،شوکت حیات خان امیدوار نامزد کیے گئے ہیں
اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک،چیئرمین  الیکشن کمپین اعجاز عباسی ،کو چیئرمین ظفر بختاوری ،کو چیئرمین میاں شوکت مسعود اور کوآرڈینیٹر خالد چوہدری نے اراکین سے خطاب کیا اور کہا کہ فاؤنڈر گروپ تاجروں اور صنعت کاروں میں ہردلعزیز ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے خدمت کر رہا ہے اور اسلام آباد چیمبر کو پاکستان کے صف اول کے چیمبروں میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ فاؤنڈر گروپ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گا انہوں نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ میں نہ آئیں کیونکہ جن لوگوں نے ساڑھے چار سو ممبران کی اہلیت پر اعتراض کیا تھا وہ اب ان ممبران سے ووٹ کس منہ سے مانگیں گے عنقریب اعتراضات کی لسٹ جاری کی جائے گی اور اراکین دیکھ لیں کہ ان کی ممبر شپ پر اعتراضات کرکے انکی انسلٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ فاؤنڈر گروپ نے ان کا مقدمہ بھی لڑا اور تمام اعتراضات مسترد ہوئے ہیں

LEAVE A REPLY