فاؤنڈر گروپ قانون کرایہ داری سمیت تمام مسائل حل کرائے گا۔ اجمل بلوچ چھوٹے تاجروں کو ہمیشہ چمبرذ میں مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ خالد چوہدری

0
فاؤنڈر گروپ قانون کرایہ داری سمیت تمام مسائل حل کرائے گا۔ اجمل بلوچ

اسلام آباد(عمیر جاوید)

اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرذآف کامرس اینڈانڈسٹری ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور فاؤنڈر گروپ الیکشن مہم کے کو چیئرمین ظفر بختاوری، آئی سی سی آئی کے سابق صدر خالداقبال ملک، آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار سیف الرحمان خان نے آبپارہ مارکیٹ میں مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ سے ملاقات کی۔ اجمل بلوچ نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ برس سے آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے ہمیشہ تاجروں کے مفاد میں کام کیا ہے اور انشاءاللہ کرایہ داری ٹیکس کے مسائل سمیت تمام مسائل حل کرانے میں فاؤنڈر گروپ مدد کرے گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے حقوق کا خیال کیا ہے اور ٹا پ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ٹیکس کا مسئلہ ہو یا سرکاری اہلکاروں کی زیادتی کا مسئلہ ہو ہمیشہ آئی سی سی آئی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور حکومتی سطح پر حل کرایا ہے۔ جبکہ اسلام آباد بھر کی تمام مارکیٹوں اور مراکز کی یونین کے عہدیداران بھی فاؤنڈر گروپ کو سپورٹ کرتے ہیں انہوں نے ممبران سے اپیل کی کہ وہ 18ستمبر کو فاؤنڈر گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔
الیکشن مہم کے کو چیئرمین ظفر بختاوری اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر خالداقبال ملک نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد تاجروں کی مشاورت سے ترقیاتی پروگرام دیں گے جس میں یونیورسٹی اور ایف ایم ریڈیو کا قیام اور تاجروں کے رہائشی مسئلہ کے حل کے لیے بھی پروگرام شامل کیا جائے گا۔ انشاءاللہ کارکردگی کی بنیاد پر تاجر ووٹ صرف فاؤنڈر گروپ کو دے کر کامیاب کرائیں گے۔
خالد اقبال ملک سابق صدر آئی سی سی آئی ،صدر مرکازی انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کررہے ہیں۔ ظفر بختاوری سابق وی پی۔ ایف پی سی سی آئی ، خالد چودھری سابق ایس وی پی-آئی سی سی آئی ، سیف الرحمن خان ای سی امیدوار بانی گروپ آئی سی سی آئی بھی مو جود ہیں

LEAVE A REPLY