پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں نوناری میڈیا سیل کی جانب سے ترنول دفتر میں تقریب کا انعقاد ۔

0
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں نوناری میڈیا سیل کی جانب سے ترنول دفتر میں تقریب کا انعقاد ۔
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں نوناری میڈیا سیل کی جانب سے ترنول دفتر میں تقریب کا انعقاد ۔

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں نوناری میڈیا سیل کی جانب سے ترنول دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پی وائی جے اے کے چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری کی قیادت میں انوار الحق مغل، محبوب اعوان، ملک ریاست، انعام درانی، مزمل شفیق، نعمان سلہری، سردار آفتاب، لقمان ہزاروی، خالد خان پر مشتمل دس رکنی وفد نے شرکت کی۔ پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا نوناری میڈیا سیل دفتر پہنچنے ڈائریکٹر این ایم سی واصف علی یار، حافظ شیر افضل، میڈم ارم زبیر، میڈم دعا، ارشان علی، محمد یونس و دیگر ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نوناری میڈیا سیل کے چیئرمین سرفراز گجر اور یوتھ ونگ کے صدر سید عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خالد خان نے حاصل کی بعدازاں سید عباس کاظمی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرے ہوئے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور نوناری میڈیا سیل کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ شعبہ صحافت میں بہتری لانے کیلئے جدید دور سے ہم آہنگ نوجوان صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ جدید ایجادات اور طور طریقوں کے ذریعے شعبہ صحافت میں جدت لائی جا سکے علاوہ ازیں شعبہ صحافت سے وابستہ ہونے والے نوجوان صحافیوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تا کہ صحافت کو سلسلہ روزگار بنانے کے خواہشمند رزق حلال کما سکیں۔ دونوں تنظیموں کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ نوجوان  صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر اقدامات کیے جائیں گے اور اس شعبے سے وابستہ ہونے والے نوجوان صحافیوں کو اخبارات اور ٹی وی چینلز میں نوکریاں دلوانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا جائے گا۔ پروقار  تقریب کے انعقاد چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بابر اورنگزیب چوہدری نے میزبان حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوناری میڈیا سیل کے ڈائریکٹر واصف علی یار اور چیئرمین سرفراز گجر خصوصا حافظ شیر افضل کے مشکور ہیں جن کی پر خلوص دعوت نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور امید ہے آئندہ بھی باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


1

LEAVE A REPLY