یوسی سہالہ کرروناآفت میں بھی کلورین اسپرے حوالے سے اقرباپروری اورسفارشی کلچرکاخاتمہ نہ ہوسکا سکریٹری یوسی سہالہ ابرارمحمود کی مبینہ غفلت مخصوص افراد کے گھروں اور مارکیٹوں میں اسپرے کروایا گیا

0

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) یونین کونسل سہالہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ کاک پل بازار دیگر ملحقہ درجنوں گاوں کونظر انداز کیاگیا
یوسی سہالہ کے علاقہ لاکھوں افراد کے انٹری پوائنٹ ٹال پلازہ ٹی چوک پولیس چیک پوسٹ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں کوبھی کلورین واش اوراسپرے نہ کیاگیا
عوامی حلقوں نے مئیر اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
کررونااسپرے حوالے سے مٹینگ کاسلسلہ جاری ہے اگلے ہفتے اسپرے کروائے گے ابرار محمود سکریٹری یوسی سہالہ
تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت کے رورل علاقوں کا کوئی حال نہیں مئیر اسلام آباد کی جانب سے کوروناحوالے سے کلورین اسپرے صرف اخباری بیانات اور علاقوں میں خانہ پری کی گی
عوامی حلقوں کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رورل علاقوں کونظرانداز کیاگیاہے
انتظامیہ کورونا حوالے سے عوام علاقہ میں اگاہی مہہم چلانے میں ناکام نظر آرہی ہے اس سلسلہ میں سکریٹری یوسی سہالہ ابرار محمود کا موقف لیا گیا توان کاکہناتھاکہ کلورین اسپرے حوالے سے ابھی مٹینگ ہورہی ہیں اگلے ہفتے منظوری کے بعد دوبارہ شروع کرے گے

LEAVE A REPLY