راولپنڈی گوھریہ ویلفئیر ٹرسٹ (سنگرال)کی جانب سے دیہاڑی دار طبقے کیلئے راشن ڈرائیو کا آغاز۔

0

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ٹیم نے سنگرال اور اردگرد کے علاقوں میں 50 سے زائد گھر میں راشن تقسیم کیا۔ مہم کا مقصد کورونا وائرس سے متاثر دیہاڑی دار طبقے کی مدد کرنا ہے۔  اس موقع پر ٹیم کے سرپرست  چوھدری شیراز کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت کا سامنا ایک قوم بن کر کرنا ہے یہ وقت سیاست چمکانے یا حکومت کے خلاف آواز اٹھنے کا نہیں ہے،  جتنا ہو سکے اپنے ساتھ کے غرباء کی مدد کریں ضروری نہیں آپ بڑی رقم سے مدد کریں آپ کی چھوٹی سی کوشش بھی کسی کے گھر  کا نظام چلا سکتی ہے۔ آئیے اور آپ بھی اپنے حصے کی شمع جلائیں اور اقبال کے شاہین ہونے کا ثبوت دیں۔ یہی وقت ہے کہ مستحق لوگوں   کی امیدوں پر پورا اترا جائے

LEAVE A REPLY