راولپنڈی (عمیر جاوید ) جشن بہاراں کے ضمن میں ملک کے مختلف حصوں میں تقاریب ومحافل کا اہتمام بڑے جوش و خروش سے کیا جارہا ہے۔ روایت کے اِسی اتباع میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں ’’ کل پاکستان ‘‘ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل مشاعرہ کی صدارت پروفیسر انور مسعود صاحب نے فرمائی۔
تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ رئیسہ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر صاحبہ نے استقالیہ خطبہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض صدرِ شعبہ اُردو ڈاکٹر فوحت جبیں ورک نے سرانجام دئیے۔
محفلِ مشاعرہ میں مُلک کے سرکاری، نیم سرکاری اداروں سے اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ ملک کے ممتاز شعر اء جن میں سید عقیل شاہ، الیاس بابر اعوان، منیر فیاض، ڈاکٹر علی یاسر، اختر رضا سلیمی، ڈاکٹر عابد سیال، ڈاکٹر ارشد معراج ، احمد عطااللہ ، رانا سعید دوشی، عائشہ مسعود ملک، محبوب ظفر، حسن رضا عباس، سر فراز شاہدنے اپنا اپنا کلام پیش کر کے حاضرین محفل اور طالبات سے بھر پور داد وصول کی ۔
صدر محفل مشاعرہ جناب انور مسعود نے حاضرین محفل کی پُر زور فرمائش پر اپنی کچھ نمائندہ نظموں اور قطعوں سے نوازا۔
۔
